دنیا
Time 05 جون ، 2021

100 سے زائد دن سمندر میں بھٹکنے والے روہنگیا مہاجرین کی کشتی کو کنارہ مل گیا

بنگلادیش سے سفر شروع کرنے والے روہنگیا مہاجرین کی کشتی کو 100 سے زائد دن سمندر میں بھٹکنے کے بعد کنارہ مل گیا۔

11 فروری کو بنگلادیش سے ملائیشیا کا سفر شروع کرنے والی کشتی انجن خراب ہونے کے باعث سمندر میں پھنس گئی تھی۔

اس کشتی پر خواتین اور بچوں سمیت 90 افراد سوار تھے لیکن یہ کشتی سمندر میں بھٹک گئی تھی۔ اس کشتی کوبنگلادیش نے واپس آنے سے روک دیا تھا جبکہ بھارت نے اپنی زمین پر قدم نہیں رکھنے دیا تھا۔

113 دن سمندر میں بھٹکنے کے بعد کشتی انڈونیشیا  صوبے آچے کے ایک جزیرے جاپہنچی مگر متاثرین کو اترنے کی اجازت نہ ملی۔ 

اس سفر کے دوران مقامی مچھیروں نے کشتی میں سوار روہنگیا مہاجرین کی مدد کرتے رہے۔

مقامی حکام کے مطابق آچے کے جس جزیرے پر کشتی پہنچی ہے وہ آباد نہیں ہے جبکہ مہاجرین کی حالت کا بھی اندازہ نہیں ہے اور نہ ہی ان کے کورونا سے متاثر ہونے کا علم ہے۔

کشتی پر سوار 90 افراد میں سے 9 کا انتقال ہوچکا ہے جبکہ جزیرے پر پہنچنے والوں میں 49 خواتین، 21 مرد اور 11 بچے شامل ہیں۔

مزید خبریں :