دورہ انگلینڈ، پی سی بی کا قومی ٹیم کیلئے لاہور سے ہی چارٹرڈ فلائٹ لینے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورہ انگلینڈ کیلئے لاہور سے ہی چارٹرڈ فلائٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ اسکواڈ اب دو حصوں میں انگلینڈ نہیں جائے گا بلکہ ایک ہی چارٹرڈ فلائٹ سے مانچسٹر پہنچیں گے۔ 

ذرائع نے بتایا کہ لاہور سے چارٹرڈ فلائٹ کی وجہ سے انگلینڈ روانگی کے شیڈول میں ردو بدل کیاگیا ہے۔

پاکستان میں موجود کوچز اور تمام کھلاڑی 23 جون کو انگلینڈ جانے کے بجائے اب 25 جون کی صبح لاہور سے بذریعہ چارٹرڈ فلائٹ ابوظبی جائیں گے۔

ابو ظبی سے ہی پی ایس ایل میں شامل کھلاڑی چارٹرڈ فلائٹ پر سوار ہوں گے۔ 

چارٹرڈ فلائٹ سے پاکستانی اسکواڈ 25 جون کو ہی ابوظبی سے مانچسٹر پہنچے گا جبکہ چارٹرڈ فلائٹ سے انگلینڈ پہنچنے والا اسکواڈ وائٹ بال کا ہوگا۔

ویسٹ انڈیز میں ٹیسٹ میچز چونکہ اگست میں کھیلے جانے ہیں اس لیے ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑی جولائی کے آخر میں کمرشل فلائٹ سے ویسٹ انڈیز جائیں گے۔

مزید خبریں :