سلمان خان نے کمال راشد خان کیخلاف کارروائی کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

سلما ن خان کی فلم ’رادھے‘ سے شروع ہونے والا تنازع اب تک تھما نہیں ہے— فوٹو:فائل 

بالی وڈ اداکار سلمان خان نے فلمی ناقد کمال راشد خان المعروف کے آر کے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔

سلما ن خان کی فلم ’رادھے‘ سے شروع ہونے والا تنازع اب تک تھما نہیں ہے اور سوشل میڈیا کے ساتھ ساتھ قانونی کارروائی بھی جاری ہے۔

رپورٹس کے مطابق سلمان خان کی جانب سے ان کے وکلاء نے کمال راشد خان کے خلاف کارروائی کیلئے ایک اور درخواست دائر کردی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ کمال راشد خان نے عدالت میں جمع کرائے گئے حلف نامے کے باوجود سلمان خان کے خلاف ہتک آمیز بیان دے رہے ہیں لہٰذا ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کیا جائے۔

سلمان خان کی درخواست پر عدالت 11 جون کو سماعت کرے گی۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سلمان خان کے وکلا کی ٹیم نے فلمی ناقد کمال راشد خان المعروف کے آر کے کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کرایا تھا جس پر کہا گیا تھا کہ یہ مقدمہ فلم رادھے کے باعث کیا گیا۔

بعدازاں سلمان کے وکلا نے اس کی تردید کی تھی اور مقدمے کو سلمان کی این جی او سے جوڑا تھا۔

مزید خبریں :