بحریہ ٹاؤن سے منسلک بلڈرز اور ڈیولپرز نے واقعے کا ذمے دار سندھ حکومت کو قرار دے دیا

بحریہ ٹاؤن کراچی سے منسلک نجی بلڈرز اینڈ ڈیولپرز نے گزشتہ روز کے واقعے کا ذمے دار سندھ حکومت کو قرار دے دیا اور کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کو احتجاج کاعلم تھا تو انتظامات کیوں نہیں کیے گئے،سندھ حکومت تمام نقصانات کا ازالہ کرے۔

بحریہ ٹاؤن سے منسلک نجی بلڈرز اور ڈیولپرز کے نمائندے میاں اطہر نے پریس کانفرنس کی۔

گزشتہ روز کے واقعے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے کاروبار غیرمحفوظ ہوگئے، قانون نافذ کرنے والے ادارے آ کر صورتحال دیکھیں، شرپسند عناصر کی جانب سے دکانیں، دفاتر اور املاک جلائی گئیں، ہم لٹ رہے تھے لیکن کوئی مدد کو نہیں آیا، جب لوگوں نے اپنی جمع پونجی لگا دی تو اعتراضات آنا شروع ہوگئے۔

اشرف گھانی نے صوبائی اور وفاقی حکومتوں سے بحریہ ٹاؤن کو رینجرز کے حوالے کرنے کی اپیل کی جبکہ ڈیویلپر بحریہ ٹاؤن نوید نے واقعے کی ذمہ داری سندھ حکومت پر ڈالتے ہوئے کہا کہ جب پہلے سے معلوم تھاکہ احتجاج ہوگا تو وزیر اعلیٰ نے انتظامات کیوں نہ کیے؟

 انھوں نے نقصان کی تلافی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ خود یہاں آئیں اور مطالبات کو سنیں۔

مزید خبریں :