تصویر میں موجود معروف گلوکار کو پہچانیں

فوٹو: انسٹاگرام

سوشل میڈیا پر موجود اپنے مداحوں کی پسند اور دلچسپی کو نظر میں رکھتے ہوئے اکثرو بیشتر شوبز شخصیات اپنے اکاؤنٹس سے بچپن کی کچھ کادگار تصاویر شیئر کرتے ہیں۔

آج بھی مقبول بھارتی گلوکار نے اپنے بچپن کی تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں پہچاننا مشکل ہے۔

انہوں نے حال ہی میں بگ باس کے 14ویں سیزن میں بھی شرکت کی جس میں یہ رنر اپ رہے، یہ گلوکار راہول ویدیا کے بچپن کی تصویر ہے جو انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کی۔

راہول نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ چاہے آپ چھوٹے ہوں یا بڑے، آنکھیں کبھی جھوٹ نہیں بولتیں۔ 

راہول کی اس تصویر پر صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ راہول ویدیا اس وقت جنوبی افریقا میں رئیلیٹی شو خطروں کے کھلاڑی کے گیارہویں سیزن کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جب کہ ان کے ہمراہ بگ باس کی نکی تمبولی اور ابھینو شکلا بھی موجود ہیں۔

مزید خبریں :