انٹرنیٹ سروس میں تعطل سے کئی غیر ملکی ویب سائٹس ڈاؤن

انٹرنیٹ سروس ڈاؤن ہونے کی وجہ سے سی این این سمیت متعدد انٹرنیشنل میڈیا ویب سائٹ بھی ڈاؤن ہوگئیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق انٹرنیٹ ڈاؤن ہونے سے فنانشل ٹائمز، انڈیپینڈنٹ ،نیو یارک ٹائمز، بی بی سی اور بلوم برگ کی نیوز ویب سائٹس سمیت متعدد ویب سائٹ ڈاون ہوگئیں۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کی معطلی سے ویب سائٹس اور ایپلی کیشنز تک رسائی متاثر ہوئی ہے۔

خبر ایجنسی کا بتانا ہے کہ برطانوی حکومت کی آفیشل ویب سائٹ کا لنک بھی ڈاؤن ہوگیا جبکہ ایمازون کی ویب سائٹ تک رسائی میں بھی مشکل ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق فوری طور پر انٹرنیٹ کی معطلی کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔

مزید خبریں :