شاہ محمود سے کینیڈین ہائی کمشنر کی ملاقات، کینیڈا میں پیش آئے واقعے پر گفتگو

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے کینیڈین ہائی کمشنر وینڈی گلمور نے ملاقات وزرات خارجہ میں ملاقات کی۔

ملاقات میں ‏کینیڈا میں پاکستانی نژاد خاندان کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان اور دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ کینیڈا میں پاکستانی نژاد فیملی کے ساتھ المناک واقعہ پر بہت رنجیدہ ہیں اور یہ  قتل اسلاموفوبیا اور دہشتگردی کی واضح مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے مثبت ردعمل کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھاکہ مغرب میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز واقعات اسلاموفوبیا کی موجودگی کا ثبوت ہیں، وزیر اعظم اور میں نے بطور وزیر خارجہ اسلاموفوبیا کے خلاف آواز اٹھائی، اسلاموفوبیا کے حوالے سے عالمی سطح پر موثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

کینیڈین ہائی کمشنر نے کینیڈا میں پاکستانی نژاد خاندان کے ساتھ المناک واقعے پر افسوس کا اظہار کیا جبکہ کینیڈین ہائی کمشنر نے واقعےکی تحقیقات اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کروائی۔

مزید خبریں :