کھیل
Time 08 جون ، 2021

بھارتی فٹبالر نے انٹرنیشنل گولز میں میسی کو پیچھے چھوڑ دیا

بھارتی فٹبال ٹیم کے کپتان سنیل چھیتری سب سے زیادہ گول کرنے والے دنیا کے دوسرے کھلاڑی بن گئے— فوٹو:فائل 

بھارت کی فٹبال ٹیم کے کپتان سنیل چھیتری نے بین الاقوامی مقابلوں میں زیادہ گول کرنے کی دوڑ میں ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنیل چھیتری نے قطر کے درالحکومت دوحہ میں ورلڈکپ 2022 کے کوالیفائی میچ میں بنگلادیش کے خلاف 2 گول کرنے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا جبکہ بھارت نے اس میچ 0-2 سے کامیابی حاصل کی۔

میچ میں شاندار کارکردگی کے ساتھ ساتھ بھارتی ٹیم کے کپتان نے انٹرنیشنل گولز میں ارجنٹائن کے لیونل میسی کو بھی پیچھے چھوڑیا ہے اور ساتھ ہی وہ سب سے زیادہ گول کرنے والے دنیا کے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

— فوٹو: بھارتی میڈیا 

سنیل نے بین الاقوامی مقابلوں میں 74 گول کیے ہیں جبکہ میسی اب تک 72 گول کرسکے ہیں اور یوں وہ چوتھی پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔

بین الاقوامی میچز میں 103 گول کے ساتھ پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو سرفہرست ہیں جبکہ متحدہ عرب امارات کے علی مختوب تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔

مزید خبریں :