دنیا
Time 08 جون ، 2021

میسجنگ ایپ کے ذریعے ایف بی آئی کا اسٹنگ آپریشن، دنیا بھر سے 800 سے زائدمجرم گرفتار

فوٹو: فائل

مجرموں کے خلاف عالمی سطح پر کیےگئے اسٹنگ آپریشن میں 800 سے زائد ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق  امریکی ایف بی آئی اور آسٹریلین پولیس نے دیگر ممالک کے حکام سے مل کر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر اسٹنگ آپریشن کیا ۔

 خبر ایجنسی کے مطابق اسٹنگ آپریشن میں ایف بی آئی نے ان کرپٹڈ فونز کا استعمال کیا جن میں ایف بی آئی کی کنٹرول شدہ میسجنگ ایپ اینوم استعمال کی گئی۔

18 ماہ کے دوران 100 ممالک میں ہزاروں موبائل فونز خفیہ طریقے سے 300 جرائم پیشہ گروہوں تک پہنچائے اور پھر ان کے پیغامات حاصل کرکے 18 ممالک میں مقامی پولیس نے ان مجرموں کے خلاف کارروائی کی ۔

 آپریشن کے دوران دنیا بھر میں700 سے زائد مقامات پر چھاپے مارے گئے جس میں مختلف مقدمات میں ملوث 800 سے زائد گرفتاریاں کی گئی، اس دوران 8 ٹن منشیات اور کروڑوں ڈالرز نقد سمیت بڑے پیمانے پر اسلحہ اور لگژری گاڑیاں بھی ضبط کی گئیں۔

یہ آپریشن آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سمیت مختلف  ایشیا اور یورپی ممالک میں کیے گئے جس میں منشیات فروش، اسمگلرز اور اغوا کاروں سمیت دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔

یورپی یونین کی پولیس یوروپول نے اس آپریشن کو عالمی سطح پر مجرموں کے خلاف سب سے  بڑا اسٹنگ آپریشن قرار دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :