Time 08 جون ، 2021
پاکستان

جہانگیر ترین کی شوگرملز کا آڈٹ کرنے کے نوٹس کے خلاف حکم امتناع جاری

لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی شوگرملز کا آڈٹ کرنے کے نوٹس کے خلاف حکم امتناع جاری کر دیا،عدالت نےوفاقی سیکرٹری خزانہ، چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) اور آڈٹ کمشنر سے جواب طلب کر لیا۔

لاہور ہائی کورٹ نے جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز آڈٹ نوٹس کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔

شوگر ملز کے وکیل نےعدالت کو بتایاکہ آڈٹ کمشنر نے 21 مئی کو جے ڈی ڈبلیوشوگر ملز کا 2015ء کا آڈٹ کرنے کا نوٹس بھجوایا اور انکم ٹیکس سے متعلق مختلف دستاویزات اور ریکارڈ مانگا، ایف بی آر 5 برس کا عرصہ گزرنے کے بعد کسی بھی کاروباری ادارے کا آڈٹ کرنے کا مجاز نہیں۔

وکیل نے کہا کہ  ٹیکس آڈٹ کا قانونی عرصہ گزرنے کے بعد نوٹس بد نیتی پر مبنی ہے، استدعاہےکہ درخواست کےحتمی فیصلے تک ایف بی آر کو تادیبی کارروائی سے روکاجائے۔

مزید خبریں :