دنیا
Time 09 جون ، 2021

شہزادہ چارلس کا لیڈی ڈیانا کو دیا گیا منگنی کا تحفہ نیلام کیا جائےگا

فوٹو: فائل

برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس کی جانب سے اپنی سابقہ اہلیہ آنجہانی ڈیانا کو منگنی پر دیا گیا تحفہ نیلام کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 40 سال قبل 1981 میں برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس نے اپنی منگیتر آنجہانی لیڈی ڈیانا کو منگی کے تحفے میں سلور رنگ کی فورڈ اسکارٹ کار تحفے میں دی تھی ۔

رپورٹس کے مطابق اس کار کو نیلام کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے اور رواں ماہ کے آخر میں اسے نیلامی کے لیے پیش کردیا جائےگا۔

یہ کار لیڈی ڈیانا کے زیراستعمال تھی تاہم منگنی کے دوماہ بعد ہی ان کی شہزادہ چارلس سے شادی ہوگئی جس کے بعد وہ شاہی محل منتقل ہوگئی تھیں جب کہ یہ گاڑی بھی کئی سال بعد فروخت کردی گئی تھی اور ڈیانا کے مداح کار کے دوسرے مالک نے اسے سنبھال کر رکھا ہوا ہے اور اس کی حالت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق نایاب گاڑی کی نیلامی 30 ہزار سے 40 ہزار برطانوی پاؤنڈز (تقریباً66 لاکھ پاکستانی روپے)  تک جانےکی امید ہے۔

خیال رہے کہ شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کی 1981 میں شادی ہوئی تھی اور دونوں میں 1992 میں علیحدگی ہوگئی جب کہ 1996 میں باقاعدہ طور پر طلاق ہوگئی،طلاق کے ایک سال بعد ڈیانا ایک کار حادثے میں ہلاک ہوگئی تھیں۔

مزید خبریں :