دلیپ کمار کی سرجری کامیاب، جلد اسپتال سےگھر منتقل کیے جانےکا امکان

دو روز قبل دلیپ کمار کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کی گئی تصویر

بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار (یوسف خان) کی اسپتال میں کامیاب سرجری ہوئی ہے اور انہیں آئندہ روز ڈسچارج کیے جانے بھی کا امکان ہے۔

 دلیپ کمار کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ان کے قریبی دوست فیصل فاروقی کی جانب سے  بتایا گیا ہے کہ ممبئی کے نجی اسپتال میں داخل دلیپ کمار کی پلورل ایسپیریشن  کی کامیاب سرجری ہوئی ہے (جس میں پھیپھڑوں میں جمع موادکو انجیکشن سے نکالا جاتا ہے)۔

فیصل فاروقی کا کہنا تھا کہ میری خود ڈاکٹر وں سے بات ہوئی ہے اور انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ دلیپ صاحب کو کل تک اسپتال سے فارغ کردیا جائے گا۔

خیال رہےکہ گذشتہ دنوں سینیئر اداکار دلیپ کمار کو سانس لینے میں دشواری کے باعث اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا ۔

 بعد ازاں کے ان کے انتقال کی افواہوں پر اہلیہ سائرہ بانو نے کہا تھا کہ  دلیپ کمار صاحب کی طبیعت ناساز ہے اور وہ ممبئی کے اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

سائرہ بانو کا کہنا تھا کہ اب ان کی حالت بہتری کی جانب گامزن ہے، میری درخواست ہے کہ ان کے مداح کسی قسم کی افواہ پر کان نہ دھریں، بہت جلد اداکار اسپتال سے ڈسچارج ہوجائیں گے۔

مزید خبریں :