Geo News
Geo News

Time 09 جون ، 2021
پاکستان

سجاول میں پاگل کتے نے 5 بچوں سمیت 30 افراد کو کاٹ لیا

صوبہ سندھ کے ضلع سجاول میں پاگل کتے نے 5 بچوں سمیت 30 افراد کو کاٹ لیا۔

سجاول کے وارڈ نمبر5، 6، 10  اور 11 میں پاگل کتے نے 30 افراد کو کاٹ کر زخمی کردیا جبکہ زخمیوں میں 5 بچے بھی شامل ہیں۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق تمام زخمیوں کو ویکسین لگادی گئی ہے۔ شہریوں نے پاگل کتے کو ڈنڈوں سے مارکر ہلاک کردیا۔

دوسری جانب اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ٹاؤن انتظامیہ کو کئی بار شکایت کی گئی مگر کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔