فیشن ڈیزائنر کی فہد مصطفیٰ پر کڑی تنقید

روز لاکھوں کی تعداد میں ہراساں کی جانے والی خواتین کیلئے ڈرامے کیوں نہیں بنائے جاتے، ماہین غنی___فوٹو فائل

فیشن انڈسٹری کی معروف ڈیزائنر ماہین غنی نے اداکار فہد مصطفیٰ پر سخت تنقید کی ہے۔

گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہانیہ اور عاصم کے تنازع سے متعلق فہد مصطفیٰ نے ٹوئٹ کی تھی جس میں انہوں نے ہانیہ کی حمایت کی۔

اداکار و میزبان کا کہنا تھا کہ جس طرح ہماری انڈسٹری کی خواتین کے ساتھ ناروا سلوک رکھا جاتا ہے یہ انتہائی ناگوار ہے۔ 

انہوں نے سوشل میڈیا صارفین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا تھا کہ اگر آپ ان کے کام سے خوش نہیں تو بجائے ٹرولنگ کرنے کے آپ انہیں ان فولو کرسکتے ہیں۔

فیشن ڈیزائنر ماہین غنی نے فہد مصطفیٰ کی ٹوئٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ایسے ڈرامے ان کی پروڈکشن میں بنائے جارہے ہیں جس میں خواتین جھوٹے ہراساں کیے جانے کے دعوے کرتی ہیں، وہ بھی ایسے ملک میں جہاں خواتین پہلے ہی غیر محفوظ اور پسماندگی کا شکار ہیں۔

ماہین غنی کا کہنا تھا کہ خواتین سوشل میڈیا پر کی جانے والی ٹرولنگ سے خوفزدہ ہیں۔ 

انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ آپ کیوں خواتین کو بہتر طریقے سے پیش نہیں کرتے؟ روز لاکھوں کی تعداد میں ہراساں کی جانے والی خواتین پر ڈرامے کیوں نہیں بنائے جاتے؟

اسکرین شاٹ


مزید خبریں :