لاہور چیمبر نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ کو بھجوا دیں

فائل فوٹو

 لاہور چیمبر نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ کو بھجوا دیں۔

صدر لاہور چیمبر طارق مصباح کا کہنا ہے کہ کورونا سے صنعت و تجارت بری طرح متاثر ہوئی ہے ،امید ہے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگے گا اور نئے بجٹ میں   ڈیوٹیوں اور سیلز ٹیکس کی شرح  کم کی جائےگی، اس وقت مہنگائی اوربے روز گاری بڑا مسئلہ ہے جسے بجٹ میں مد نظر رکھا جائےگا۔

 وزارت خزانہ کو بھیجی  گئی  تجاویز میں  تاجروں نے شکوہ کیا ہے کہ ان کی تجاویز پر عمل ہوتا ہے اور نہ ہی ٹیکس، بجلی اور گیس کے ریٹس کم کیے جاتے ہیں۔ْ

چیمبر کے دیگر عہدے داروں اور تاجروں نے شکوہ کیا ہے کہ ٹیکس پئیر پر بوجھ ڈالنے والے بجٹ کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا، دعوے ہوں گے وعدے ہوں گے لیکن عوام کو کچھ نہیں ملے گا۔

لاہور چیمبر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایڈوانس ٹیکس کو امپورٹ سطح پرختم کرکے 2  سال کا آڈٹ بند کیا جائے، بجٹ میں پیٹرولیم، ہاؤسنگ ،فوڈ ،آئی ٹی اور زراعت کو مراعات دی جائیں تاکہ معاشی پہیہ چلتا رہے۔

مزید خبریں :