10 جون ، 2021
راج کمار ہیرانی کی ہدایت میں بننے والی بالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم 3 ایڈیٹس میں کرینہ کپور کی جگہ پہلے انوشکا شرما کا آڈیشن لینے کا انکشاف ہوا ہے۔
باکس آفس میں کئی ریکارڈ بنانے والی فلم 3 ایڈیٹس نے مقبولیت کے جھنڈے گاڑے۔
عامر خان، آر مدھاون، شرمن جوشی، کرینہ کپور اور بومن ایرانی جیسے باصلاحیت اداکاروں کے ساتھ بنائی جانے والی یہ فلم آج بھی کسی سپر ہٹ فلم سے کم نہیں۔
بھارتی میڈیا نے اب اس حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ فلم میں 'پیا' کا کردار کرنے والی کرینہ کپور کی جگہ پہلے انوشکا شرما کا آڈیشن لیا گیا تھا تاہم وہ اس میں کامیاب نہیں ہوسکی تھیں۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ فلم 3 ایڈیٹس کے لیے انوشکا شرما کے آڈیشن میں ان سے ’منابھائی ایم بی بی ایس‘ کا ڈائیلاگ بلوایا گیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان اور راج کمار ہیرانی کو بھی اس بارے میں علم نہ تھا لیکن انوشکا نے اپنے آڈیشن کا ویڈیو کلپ دکھایا جس میں وہ سنجے دت کی فلم 'منا بھائی ایم بی بی ایس' کا ڈائیلاگ بول رہی ہیں جو اصل میں اداکارہ 'گریسی سنگھ' نے فلم میں ادا کیا تھا۔
واضح رہے کہ 2009 میں ریلیز ہونے والی سپر ہٹ فلم 3 ایڈیٹس میں ناکامی کے بعد انوشکا شرما نے 2014 کی فلم 'پی کے' میں عامر خان کے مد مقابل کام کیا جس کی ہدایتکاری راج کمار ہیرانی کی جانب سے ہی کی گئی۔