Time 10 جون ، 2021
پاکستان

ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کیخلاف سخت اقدامات پرغور

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کیخلاف سخت اقدامات پرغور شروع کردیا۔

ذرائع کے مطابق 18 سال سے زائد عمر کے افراد کے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ بھی چیک کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہناہے کہ ویکسین نہ لگوانے والوں کےدفاتر اور ریسٹورینٹس میں داخلوں پرپابندی کی تجویز ہے جب کہ ایسے افراد کی موبائل سمز بھی بلاک کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کے لیے یہ تجاویز وفاقی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں زیر غور آئیں گی جس میں وزیراعظم اور کابینہ کی منظوری سے حتمی فیصلہ ہوگا۔


مزید خبریں :