کیا منال اور احسن کی شادی ہونے جارہی ہے؟

فوٹو انسٹاگرام

اداکارہ منال خان اور احسن موحسن اکرام کی کچھ عرصہ قبل بات پکی ہوئی تھی جبکہ اب دونوں کی جانب سے ایک کارڈ کی تصویر شیئر کی گئی ہے۔ 

اداکارہ منال خان نے اس کارڈ کی تصویر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کارڈ کے اوپر منال اور احسن کا نام انگریزی میں درج ہے۔

منال خان نے مذکورہ پوسٹ میں اپنے منگیتر احسن محسن کو بھی ٹیگ کیا جب کہ کیپشن میں درج کیا کہ آپ کو مدعو کیا جارہا ہے۔

اداکارہ کی پوسٹ پر مداحوں سمیت پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات مبارکبادیں پیش کررہی ہیں۔

تاہم کارڈ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ آیا دونوں کی منگنی ہونے جارہی ہے یا شادی۔

کارڈ کی یہ ہی تصویر احسن محسن نے بھی اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہے جس کے کیپشن میں منال کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ اب سے میرا دِل ہمیشہ کیلئے تم سے منسوب ہے۔

یاد رہے کہ منال خان اور احسن محسن کی حال ہی میں بات پکی ہوئی تھی، دونوں نے ایک ساتھ 2017 میں ڈرامہ سیریل پرچھائیں میں کام کیا تھا۔

مزید خبریں :