Geo News
Geo News

Time 10 جون ، 2021
پاکستان

وفاق میں بجٹ کی منظوری کا ٹاسک وزیراعظم نے گورنر پنجاب کو سونپ دیا

وفاق میں بجٹ کی منظوری کا ٹاسک وزیراعظم عمران خان نے گورنر پنجاب چوہدری سرور کو سونپ دیا۔

چوہدری  سرورآج پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔

گورنر پنجاب کا کہناہےکہ اپوزیشن خواب دیکھتی رہ جائے گی اور بجٹ منظور ہوجائے گا، ق لیگ سمیت تمام اتحادی بجٹ میں حکومت کا ساتھ دیں گے۔

خیال رہے کہ سال 22-2021 کا وفاقی بجٹ کل قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔