ملک کے مختلف شہروں میں شدید گرمی، پنجاب کے اسکولوں کے اوقات تبدیل

ملک کے مختلف شہروں میں آج بھی شدید گرمی رہی اور پنجاب کے کئی شہروں میں پارہ 40 ڈگری سے اوپر ریکارڈ کیا گیا۔

اسلام آباد میں پارہ 43 ڈگری کو چھو گیا اور موسم گرم اور خشک  رہا،  تاہم محکمہ موسمیات کی جانب سے کل شام سے اتوار تک  بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

لاہور میں  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تاہم 43 ڈگری کی گرمی 50 ڈگری کی محسوس کی گئی ،محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ گزشتہ روز  درجہ حرارت 44 اعشاریہ ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

 محکمہ موسمیات نے لاہور میں 12جون سے بارشوں کا امکان ظاہرکیا ہے۔

ملتان میں بھی  شدید گرمی سے شہریوں کا برا حال ہوگیا ہے ،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند دنوں میں گرمی کی شدت مزید بڑھنےکا امکان ہے۔

دوسری جانب پنجاب بھر میں گرمی کے باعث اسکولوں کے اوقات تبدیل کردیےگئے اور اب اسکول صبح 7 بجے سے 11:30 بجے تک کھلیں گے۔

 وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ  پنجاب بھرکےاسکول صبح 7 سے11:30بجےتک کھلیں گے، نئےاوقات کارکا اطلاق تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں پر ہوگا۔

وزیرتعلیم پنجاب کا کہنا تھا کہ اسکول کے اوقات کارمیں تبدیلی کافیصلہ گرمی کی وجہ سےکیاگیا ہے۔

پشاور میں درجہ حرارت 43 ڈگری اور کراچی میں 35ڈگری ریکارڈ کیا گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 29.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 وادی کوئٹہ اور گردونواح میں مطلع صاف اور موسم گرم و خشک  رہا، اندرون بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بھی مطلع صا ف تاہم موسم خشک اور گرم رہا۔

آج صبح ریکارڈ کیے گئےکم سے کم درجہ حرارت کے مطابق وادی کوئٹہ میں کم سےکم درجہ حرارت 21ڈگری سینٹی گریڈ، زیارت میں 13ڈگری سینٹی گریڈ قلات میں 20،ژوب اور خضدارمیں 24 ڈگری سینٹی گریڈ بارکھان میں 26,گوادر میں 27,تربت میں 28اور دالبندین میں 29ڈگری سینٹی گریڈسبی میں 30 اور نوکنڈی میں 32 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ۔

مزید خبریں :