Geo News
Geo News

Time 10 جون ، 2021
پاکستان

جسٹس امیر بھٹی کو لاہور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بنانے کی سفارش

جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس امیر بھٹی کو لاہور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بنانے کی سفارش کر دی۔

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں ہوا جس میں لاہور ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس کے لیے جسٹس امیر بھٹی کی سفارش کی گئی۔

جسٹس امیر بھٹی

لاہورہائیکورٹ کے موجودہ چیف جسٹس قاسم خان 5 جولائی کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہورہے ہیں۔