یہ بات غلط ہے کہ آئی ایم ایف نے امریکا کی وجہ سے پاکستان کو رعایتیں دیں، ترین

وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے ان سے منسوب کی گئی یہ بات غلط ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے امریکا کی وجہ سے پاکستان کو کچھ رعایتیں دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا نے فوجی تربیت کی غرض سے پاکستان کے لیے کچھ رقم ضرور رکھی ہے ، اس کے علاوہ کچھ نہیں ،  ویسے بھی پاکستان نے امریکا پر واضح کردیا ہے کہ پاکستان کو پیسے نہیں چاہئیں، امریکا سے تجارت کا فروغ چاہتے ہیں۔

خیال رہے کہ  برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز نے شوکت ترین سے منسوب کر کے یہ خبر دی تھی کہ عمران خان کی حکومت کو افغانستان سے انخلا کے بعد امریکا سے فوجی تعاون کے بدلے میں خصوصی رعایت دی گئی ہے  اور  آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست پر پاور ٹیرف اور سیلز ٹیکس بڑھانے میں تاخیر پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

مزید خبریں :