Can't connect right now! retry

پاکستان
11 جون ، 2021

پنجاب کے وزیر تعلیم کا گرمی کی چھٹیوں اور امتحانات سے متعلق اہم اعلان

فائل فوٹو

لاہور: پنجاب کے وزیر برائے اسکول ایجوکیشن مراد راس نے گرمیوں کی چھٹیوں اور امتحانات سے متعلق اہم اعلان کیا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر اسکول ایجوکیشن مراد راس نے کہا کہ  بچوں کو دو ہفتے بعد چھٹیاں دے دیں گے، خدانخواستہ غیر معمولی حالات ہوئے تو پھر دیکھیں گے تاہم والدین اپنے نزدیکی علاقوں میں بچوں کے داخلے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گرمی کی شدت کا احساس ہے ، بچوں کو امتحانات دینے دیں، دو سال تک بغیر امتحانات کے اگلی کلاس میں پروموٹ کرنا غلط ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ اگست میں نئی کلاسز شروع ہوں گی، امتحانات کے لیے نصاب کم کردیا ہے اور معروضی طرز کے امتحانات لے رہے ہیں۔ 

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM