سپریم کورٹ کا عطائی حکیموں کے طبی نظام کی سماعت کیلیے بینچ تشکیل دینےکا حکم

سپریم کورٹ نے حکمت کرنے والے عطائیوں کے طبی نظام پر سماعت کے لیے بینچ تشکیل دینے کا حکم دے دیا، بینچ کی تشکیل کے لیے معاملہ چیف جسٹس پاکستان کو بھجوادیا گیا۔

سپریم کورٹ میں حکمت کی ادویات کا  آن لائن کاروبار کرنے والے ملزمان کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

 عدالت نے حکمت کی ادویات کا کاروبارکرنے والے دو ملزمان کی ضمانت ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرلی۔

 وکیل ملزمان نے عدالت کو بتایا کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ سے تعلق رکھنے والے قاسم اور خرم کو 5 ماہ قبل بذریعہ ڈاک ادویات کی غیرقانونی فروخت کے الزام میں شریک ملزمان کے طور پر گرفتار کیا گیا تھا، مقدمے کے مرکزی ملزم کی ضمانت ہوچکی ہے۔

جسٹس مشیر عالم نےکہا کہ عطائی طبیبوں اور حکیموں کو عوام کی صحت سےکھیلنے کی کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے، سرکاری وکلا بھی معاملے پر معاونت کرنے میں ناکام رہے ہیں، معاملہ سنجیدہ ہے اس پر بینچ تشکیل دیے جانے کی ضرورت ہے معاملہ چیف جسٹس کو بھیج رہے ہیں۔  

مزید خبریں :