Geo News
Geo News

Time 11 جون ، 2021
پاکستان

وفاقی وزیر بحری امور نےگوادر کے قریب 'ٹرالنگ' کی تحقیقات کا حکم دے دیا

وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی نےگوادر کے قریب دیکھی جانے والی کشتیوں سے متعلق تحقیقات کا حکم دے دیا۔

علی حیدر زیدی نے ایک بیان میں کہا پاکستان کی آبی حدود کے اندر ٹرالنگ (جال کے ذریعے بڑے پیمانے پر مچھلی پکڑنا) پر پابندی ہے، پاکستان میرین سیکیورٹی ایجنسی ہر قسم کی ٹرالنگ پر کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ گوادر کے قریب چند کشتیاں دیکھی گئی ہیں،تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، ذمہ داروں کو کڑی سزا دی جائےگی،مقامی ماہی گیروں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔