ایف پی سی سی آئی کا وفاقی بجٹ کا خیر مقدم

فائل فوٹو

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز نے وفاقی بجٹ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیڈریشن کی 70 فیصد سے زائد بجٹ تجاویز پر عمل کیا گیا اورکوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا جب کہ  زیادہ تر اشیاء پرکسٹم اور ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کی گئی ہے۔

ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں ناصر حیات مگوں اور دیگر عہدیداروں کا کہنا ہے کہ وفاقی بجٹ میں ٹرن اوور ویلیو طے کرنے کی تجویز بھی مان لی گئی ہے، ودہولڈنگ ٹیکس کم کیا گیا ہے، الٹرنیٹو ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹی میں اب فیصلے 60 دن میں ہوں گے۔

فیڈریشن آف چیمبرز کے نائب صدر خواجہ شاہ زیب اکرم کا کہناتھاکہ ایف بی آر کی طرف سے بلاجواز نوٹسز کا خاتمہ تاجروں کا دیرینہ مطالبہ تھا، اب اس کا فیصلہ تھرڈ پارٹی کرئے گی۔

ایف پی سی سی آئی رہنماؤں نے کہا کہ بجٹ میں زرعی شعبے کو ریلیف دینا خوش آئند ہے البتہ مہنگی بجلی کا بھی حل تلاش کیا جائے۔

مزید خبریں :