Time 12 جون ، 2021
سائنس و ٹیکنالوجی

فیس بک میسنجر کے 3 نئے فیچرز

فوٹو فائل

سوشل میڈیا کی سب سے بڑی سائٹ فیس بک نے صارفین کیلئے تین نئے فیچرز متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔

میسنجر کے ڈائریکٹر پراڈکٹ ستیش کمار کے مطابق یہ تین فیچرز صارفین کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے لانچ کروائے جارہے ہیں جنہیں استعمال کرتے ہوئے لوگ خوشی محسوس کریں گے۔

فوٹو فیس بک

نیو چیٹ تھیم

صارفین کیلئے چیٹ کی تھیم کے کچھ مزید نئے ڈیزائن متعارف کروائے گئے ہیں جن کا انتخاب اپنی مرضی کے حساب سے کیا جاسکے گا۔

 نئے ڈیزائن ناصرف فیس بک میسنجر بلکہ انسٹاگرام میسنجر پر بھی صارفین استعمال کرسکیں گے۔ اس کیلئے چیٹ کی سیٹنگز میں جاکر تھیم کے آپشن کو منتخب کرنا ہوگا جس کے بعد اسکرین پر دکھائی جانے والی اپنی من پسند تھیم کو ان ایبل کرسکیں گے۔

کوئک رپلائی بار

میسنجر پر آپ کی چیٹ بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رکھنے کیلئے یہ فیچر کارآمد ثابت ہوگا جس کے تحت آپ کو چیٹ میں موصول ہونے والی تصاویر یا ویڈیوز کے نیچے کوئک رپلائی کا آپشن نظر آئے گا، آپ چیٹ کرنے والے شخص کی مرکزی چیٹ ہٹائے بغیر ان تصاویر اور ویڈیوز کا جواب دے سکیں گے۔ اس طرح یہ آپ کی چیٹ میں رکاوٹ پیدا نہیں کرے گا۔

کیو آر کوڈز اور رقم کی ادائیگی

فیس بک میسنجر نے اب صارفین کیلئے رقم کی ادائیگی کو آسان کردیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق صارفین کیو آرکوڈ اور لنک تک رسائی میسنجر کی سیٹنگز میں جاکر حاصل کرسکیں گے جس سے ادائیگی کی درخواست کی جاسکے گی۔

مذکورہ فیچر اس وقت بھی استعمال کیا جاسکے گا جب صارف کسی ایسے فرد کو رقم ادا کرے گا جو اس کے فیس بک دوستوں کی فہرست میں نہیں ہوگا۔ اس طرح باآسانی کسی بھی شخص کو رقم بھیجی جاسکے گی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ فی الحال یہ فیچر امریکا میں لانچ ہوئے ہیں اور جلد ہی دیگر ممالک کے صارفین بھی یہ استعمال کرسکیں گے۔

مزید خبریں :