’مراد علی شاہ اینڈ کمپنی سے کچھ نہیں ہونے والا،سپریم کورٹ آرٹیکل 148 اپلائی کرے‘

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے الزام عائد کیا ہے کہ سندھ کو 2 سال میں 15، 16 سو ارب روپے ملے ہيں لیکن نظر نہيں آرہا وہ کہاں لگے ہيں۔

کرچی میں میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ اگر ہم مراد علی شاہ اینڈ کمپنی پر بیٹھے رہے تو اگلے کئی سال میں بھی کراچی اور سندھ میں ترقی نا ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں پیسہ خرچ ہوتا نظر نہیں آرہا، کراچی میں براہ راست میئر آئے اور اسے فنڈز ملیں تو مسائل حل ہوں گے، مراد علی شاہ اینڈ کمپنی کے آسرے پر رہے تو کچھ نہیں ہونے والا، سندھ حکومت کی سوچ پسماندہ ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ سندھ حکومت کراچی کیلئے کوئی نئی اسکیم نہیں لائی، کراچی کی تباہی کے ذمہ دار مراد علی شاہ ہیں۔

فواد چوہدری نے سپریم کورٹ سے اپیل کی کہ آرٹیکل 148 اپلائی کرے، اگر نہیں کیا تو سندھ اور کراچی کی صورتحال مزيد خراب ہوتی جائے گی۔

خیال رہے کہ آئین کا آرٹیکل 140 اے بلدیاتی حکومتوں سے متعلق ہے۔ اس آرٹیکل میں درج ہے کہ ہر صوبہ مقامی حکومتیں قائم کرے گا اور سیاسی، انتظامی اور مالی ذمے داریاں نچلی سطح تک لے جا کر مقامی حکومتوں کے نمائندوں کو تفویض کرے گا۔ 

مزید خبریں :