دنیا
Time 13 جون ، 2021

کینیڈا میں دہشتگردی کے شکار پاکستانی خاندان کے چاروں افراد کی تدفین

کینیڈا میں شہید پاکستانی فیملی کے چاروں افراد لندن اونٹاریو میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپردخاک  کردیے گئے۔

 جاں بحق ہونے والے خاندان کی نمازجنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ، اس موقع پر کینیڈین حکام ،مختلف رنگ ونسل اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجود تھے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور سے تعلق رکھنے والے خاندان  فزیو تھراپسٹ سلمان، ان کی والدہ، بیوی اور بیٹی کو کینیڈا کےشہر لندن اونٹاریو میں ایک دہشت گرد نے ٹرک سے کچل دیا تھا۔

واقعے میں مقتول خاندان کا کمسن بیٹا زخمی بھی ہوا ہے جس کا علاج اسپتال میں جاری ہے۔

 مقامی میڈیا کے مطابق  ٹرک سے روندنے والا دہشتگرد مذہبی تعصب میں مبتلا تھا جسے پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ۔


مزید خبریں :