فواد خان، فہد مصطفیٰ سے زیادہ ہینڈسم ہیں، حرا مانی

فوٹوفائل

پاکستان کی معروف اداکارہ حرا مانی کا کہنا ہے کہ فواد خان ، فہد مصطفیٰ سے زیادہ ہینڈسم ہیں۔

اداکارہ نے حال ہی میں جیو نیوز کے شو 'جشن کرکٹ' میں شرکت کی ، اور دوران شو میزبان شہزاد اقبال کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے جواب دیا کہ اداکار فواد خان پاکستانی اداکار ومیزبان فہد مصطفیٰ سے زیادہ ہینڈسم ہیں ۔

دوران شو حرا مانی کی جانب سے ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر تنازعے سے متعلق بھی گفتگو کی گئی ۔

اداکارہ کا عاصم اظہر سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ عاصم اظہر اس وقت بہت پرسکون زندگی گزاررہے ہیں اور آگے بھی اسی طرح گزاریں گے۔

 ہانیہ عامر اور عاصم اظہر تنازعے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے حرا مانی کا کہنا تھا کہ اس تنازعے کے دوران شیئر کی گئی عاصم کی تصویر کا مقصد یہ نہیں تھا کہ میں نے انھیں سپورٹ کیا تاہم پھر بھی یہی کہوں گی درحقیقت میں عاصم کی مداح ہوں میں نے ان کے ساتھ کام بھی کیا ہے اور وہ بہت پرسکون ہیں۔

مزید خبریں :