دنیا
Time 13 جون ، 2021

جی سیون ممالک کا بجلی پیدا کرنےکیلیےکوئلےکا استعمال ختم کرنے پر اتفاق

فوٹو: جی سیون کانفرنس

سات بڑی عالمی معیشتوں کے اتحاد 'جی سیون' ممالک نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے بڑا اقدام کرتے ہوئے بجلی پیدا کرنےکے لیےکوئلےکا استعمال ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

برطانیہ میں جاری  جی سیون سربراہ اجلاس میں تمام ممبر ممالک امریکا، برطانیہ، کینیڈا، اٹلی،فرانس، جرمنی اور جاپان کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

جی سیون ممالک نے  اتفاق کیا کہ وہ بجلی پیدا کرنےکے لیےکوئلےکا استعمال ختم کریں گے اور صنعتی سطح پر ڈی کاربنائزیشن ایجنڈےکے لیے 2ارب ڈالر خرچ کریں گے۔

 اجلاس میں وبا سے متاثر رکن ممالک کی معیشتوں کی بحالی کے لیے اقدامات پرغور کیا گیا۔

مزید خبریں :