دنیا
Time 14 جون ، 2021

ویڈیو: زمین میں دھنسنے والی گاڑی کو باہر نکال لیا گیا

بھارتی شہر ممبئی میں زمین میں دھنسنے والی گاڑی کو کرین کی مدد سے باہر نکال لیا گیا۔

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس نے صارفین کو خوف میں مبتلا کردیا تھا۔ 

ممبئی کے علاقے گھاٹ کوپر میں پارکنگ میں کھڑی گاڑی دیکھتے ہی دیکھتے زمین میں دھنس گئی تھی۔

واقعہ علاقہ مکینوں کی غفلت کے باعث پیش آیا جنہوں نے ایک گہرے کنوئیں پر کنکریٹ کا سلیب رکھ کے جگہ کو ڈھک دیا تھا جسے لوگوں نے پارکنگ ایریا بنا ڈالا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کئی گھنٹے بعد گاڑی کو اس گڑھے سے نکال لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے ممبئی میں ہونے والی مون سون بارشوں نے شہر کا نظام درہم برہم کر رکھا ہے جب کہ بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتہ بھی شہر میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزید خبریں :