دنیا
Time 14 جون ، 2021

خواتین کو محرم کے بغیر حج کی درخواست دینے کی اجازت مل گئی

فائل فوٹو

سعودی وزارت حج نے اعلان کیا ہےکہ خواتین اب محرم کے بغیر بھی حج کے لیے درخواست دے سکتی ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت حج کا کہنا ہےکہ رواں سال حجاج کرام کے لیے تین پیکجز کو منظور کیا گیا ہے جن میں سے ایک خواتین کے لیے ہے۔

وزارت حج کا کہنا ہےکہ حج کی خواہش رکھنے والی خواتین اب انفرادی طور پر بھی اپنی رجسٹریشن کراسکتی ہیں جس کے لیے انہیں کسی مرد ساتھی محرم کی ضرورت نہیں ہوگی اور وہ دیگر خواتین کے ساتھ رجسٹریشن کی درخواست دے سکیں گی۔

عرب میڈیا کا بتانا ہےکہ حج کے لیے رجسٹریشن پورٹل 13 جون سے آن کردیا گیا ہے۔

خیال رہےکہ سعودی عرب نے رواں سال بھی کورونا وائرس کی وجہ سے حجاج کی تعداد کو محدود کرکے 60 ہزار تک کیا ہے اور اس سال بھی صرف سعودی عرب میں مقیم سعودی شہری اور غیر ملکی فریضہ حج ادا کرسکیں گے۔

سعودی وزارت حج کی جانب سے کہا گیا ہےکہ 18 سے 65 سال تک حج کے خواہش مند افراد کے لیے ضروری ہے کہ وہ کورونا کی ویکسی نیشن کرائیں اور وہ کسی لاعلاج مرض میں مبتلا نہ ہوں۔

مزید خبریں :