گلیشیئرز پگھلنے میں غیر معمولی تیزی، ہنزہ میں سیلاب کا خدشہ

گرمی کی شدت بڑھتے ہی گلیشیئرز پگھلنے میں غیر معمولی تیزی آگئی۔

تیزی سے گلیشیئرزپگھلنے کےعمل نے سیلاب کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجادی جس کے بعد ممکنہ تباہ کاری سے بچنے کی پیشگی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

گلگت بلتستان کے علاقے ہنزہ اور اپر ہنزہ کے کئی علاقوں میں گلیشیئرز پگھلنے سے سیلاب اور طغیانی کا خدشہ ہے۔

وزیراعظم کی ہدایت پر معاون خصوصی ملک امین اسلم ہنگامی دورے پر ہنزہ پہنچ گئے اور انہوں نے گلیشیئرز کا جائزہ لیا۔

ملک امین اسلم نے  ہوپر اور نگرمیں بھی ماہرین کی ٹیموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔ 

علاقے میں ممکنہ طور پر خطرے والے مقامات کی نشاندہی بھی کردی گئی ہے۔

گلیشیئرز پگھلنے سے دریائے سندھ میں پانی کا بہاؤ بڑھنے یا سیلاب کا خطرہ ہے جبکہ ملک امین اسلم کی ہدایت پر موسم کی پیشگی اطلاع کا نظام بھی متحرک کر دیا گیا۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے گلیشیئرز سے بچاؤ کیلئے فنڈز مختص کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ 

معاون خصوصی ملک امین اسلم کا کہنا ہے کہ اپرہنزہ کے علاقے "ہوپر" اور "نگر" میں زیادہ نقصان کا خدشہ ہے، آبادیوں کو محفوظ بنانے اور صورتحال سے نمٹنے کی تیاریاں کررہے ہیں۔

مزید خبریں :