14 جون ، 2021
حیدرآباد کی ڈیپلائی میمن کالونی میں شادی کی تقریب میں ویٹر کو مبینہ طور پر تشدد کرکے قتل کردیا گیا۔
مقتول کے کزن کی مدعیت میں 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
کزن کا کہنا ہے کہ کھانے کا وقت ختم ہو گیا تھا ، اُن کے کزن سے کہا گیا کہ کھانا لاؤ ، کھانا نہ لانے پر ملزمان نے لاتوں اور گھونسوں سے اس پر تشدد کیا جس سے وہ جاں بحق ہو گیا۔