Geo News
Geo News

Time 15 جون ، 2021
پاکستان

آئی ایم ایف کی جانب سے بجلی کی قیمت بڑھانے کیلئے دباؤ ہے: حماد اظہر

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے بجلی کی قیمت بڑھانے کے لیے دباؤ ہے۔

جیونیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ حکومت نے ایسے اقدامات کیے ہیں جن کے نتیجے میں خوردنی اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں گی۔

وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ  ایران کے بین الاقوامی منڈی میں آنے سے امید ہےکہ تیل کی قیمتیں کم رہیں گی، اگر عوام پر زیادہ بوجھ پڑا تو ہم پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی کم کردیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف بجلی کے نرخ بڑھانے پر اصرار کررہا ہے لیکن ابھی تک ہمارا فیصلہ یہی ہے کہ قیمتیں نہیں بڑھائیں گے۔