آئی ایم ایف کےملازموں نے بجٹ تیارکرکےدیا جسے جوں کا توں پیش کردیا گیا، بلاول

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف کےملازموں نے بجٹ تیار کرکے عمران خان کو دیا ہے، مہنگائی کا نیا سونامی آنے والا ہے، پیٹرول پر 20 روپے لیٹر اور چینی پر7 روپےکلو کا اضافہ ہونے والا ہے۔

ایک بیان میں بلاول نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئےکہا کہ بجٹ بغیرکسی غور وخوض کےجوں کا توں پیش کردیا گیا، یہ عوام دشمنی کی بنیاد پر بنایا گیا بجٹ ہے، سلیکٹڈ بجٹ کے ہر صفحے پر عوام کے معاشی قتل عام کی ترکیبیں لکھی ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری  نےکہا کہ حکومت کی اس کوشش کو ناکام بنادیں گے، عام آدمی کے استعمال کی ہر شے پر اربوں روپے کا بالواسطہ ٹیکس لگادیا ہے، جب کمپنیاں خام تیل اور ایل این جی پر 17 فیصد سیلز ٹیکس دیں گی تو پیٹرول اور گیس کی قیمتیں بڑھیں گی، اس بالواسطہ ٹیکس کا بوجھ عوام بھگتیں گے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس سے بچنےکے لیے عوام نے آن لائن خریداری شروع کی تو انہوں نےآن لائن خریداری پر بھی سیلز ٹیکس لگادیا۔

مزید خبریں :