ریلوے کی زمین پر تجاوزات گرانے کے خلاف درخواست مسترد

فائل فوٹو

کراچی: سپریم کورٹ نے ریلوے کی زمین پر تجاوزات گرانے کے خلاف درخواست کو مسترد کردیا۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں ریلوے کی زمین پر قبضے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں ایک درخواست گزار نے ریلوے کی زمین پر تجاوزات گرانے کے خلاف درخواست دائر کی۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ فیرئیر  ہال سے متصل ریلوے اراضی پر آپریشن کیا گیا اور  آپریشن کی آڑ میں قانونی گھر بھی مسمار کردیا، میرے پاس یہ زمین برسوں سے ہے۔

اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اگر سو سال تک بھی قبضہ رہے تو قبضہ قانونی نہیں ہوتا، اگر آپ کا نقصان ہوا تو ریلوے کے خلاف الگ کیس داخل کریں، عدالت نے ریلوے اراضی پر قبضے سے متعلق فیصلہ دے رکھا ہے۔

عدالت نے درخواست گزار کے مؤقف کو تسلیم نہ کرتے ہوئے اس کی درخواست کو مسترد کردیا۔

مزید خبریں :