مخالفین میری والدہ کو مار کر پراپرٹی ہتھیانا چاہتے ہیں، میرا کی دہائی

میری فیملی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے اور میرا خاندان پاکستان میں محفوظ نہیں، اداکارہ کی پریس کانفرنس— فوٹو: عارف نجمی

اداکارہ میرا  نے فیملی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مخالفین میری والدہ کو مار کر پراپرٹی ہتھیانا چاہتے ہیں۔

میرا کا کہنا تھاکہ میری فیملی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے اور میرا خاندان پاکستان میں محفوظ نہیں۔

انہوں نے کہاکہ میں پاکستان ہوتی تو میری فیملی کے ساتھ یہ نہ ہوتا۔

میرا کا کہنا تھاکہ سی سی پی او لاہور بروقت کارروائی نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان ہوتا، دھمکیاں مل رہی ہیں اور مخالفین میری والدہ کو مار کر پراپرٹی ہتھیانا چاہتے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ میرا کی والدہ  کے پلازے پر قبضے کا معاملہ سامنے آیا تھا جس کے بعد پولیس نے قبضے کے الزام میں 5 افراد کو گرفتار کیا تھا۔

مزید خبریں :