16 جون ، 2021
لاہور: مسلم لیگ (ن) کے ناراض ایم پی اے میاں جلیل شرقپوری نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی وطن واپسی کا مطالبہ کیاہے ۔
ایک بیان میں میاں جلیل شرقپوری نے کہا کہ (ن) لیگ سے اختلاف کے باعث اسمبلی میں ان کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے، ایوان میں حکومتی اوراپوزیشن ارکان کے درمیان حق پرستوں کی نشستیں ہونی چاہئیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو واپس آنا چاہیے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری کی جانب سے الگ نشستوں کے لیے بھی درخواست جمع کرائی گئی ہے۔