Time 16 جون ، 2021
سائنس و ٹیکنالوجی

واٹس ایپ نے ایپ کلر تبدیلی کے حوالے سے یوٹرن لے لیا

فوٹوفائل

عالمی سطح پر مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ صارفین کے لیے اپنے پلیٹ فارم کو مزید مقبول بنانے کی تگ ودو میں ہے اور یہی وجہ ہے کہ واٹس ایپ انتظامیہ مستقل طور پر نئے فیچرز پر کام کررہی ہے۔

ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے چند ماہ پہلے ایک فیچر اپ ڈیٹ کرتے ہوئے واٹس ایپ نوٹیفکیشن میں تبدیلی کا اعلان کیا گیا تھا۔

اس تبدیلی کے پیش نظر کہا جارہا تھا کہ واٹس ایپ نوٹیفکیشن کے کچھ آپشن مثلاًریپلائی اور مارک ایز ریڈ، ڈارک موڈ گرین کے بجائے بلو  میں تبدیل کردیا جائے گا۔

تاہم اب کمپنی کی جانب سے لائی جانے والی تبدیلیوں کوختم کرتے ہوئے گرین رنگ کو واپس لانے پر غور کیا جارہا ہے۔

ویب بیٹا انفو کی حالیہ رپورٹ کے مطابق متعدد صارفین کی جانب سے شکایت موصول ہونے کے بعد واٹس ایپ اب پرانے گرین رنگ کو واپس لارہا ہے۔

صارفین کی جانب سے واٹس ایپ انتظامیہ کو شکایت موصول ہوئی تھی کہ نوٹیفکیشن کا یہ نیا رنگ صحیح طور پر نظر نہیں آرہا جس کے باعث انہیں مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید خبریں :