Geo News
Geo News

Time 17 جون ، 2021
انٹرٹینمنٹ

اداکارہ مریم نفیس پارلیمنٹ میں پیش آئے واقعے پر پھٹ پڑیں

فوٹو فائل

اداکارہ مریم نفیس نے پارلیمنٹ میں ہونے والی بدنظمی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

گزشتہ دنوں پارلیمنٹ میں ہونے والی تلخ کلامی اور لڑائی جھگڑے کے بعد سوشل میڈیا صارفین سمیت اداکاروں کی جانب سے سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔

اداکارہ مریم نفیس نے واقعے پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے سیاستدانوں کو جانوروں اور جوکروں سے بھی بدتر کہا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نفیس نے کہا کہ جو کتابیں اچھال اچھال کر پھینکی جارہی تھیں ان پر پاکستان لکھا تھا۔

انہوں نے قائداعظم محمد علی جناح سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ 'ہم ایک ہولناک قوم ہیں جو آپ کے دیے ہوئے تحفے (پاکستان) کو یوں برباد کررہے ہیں'۔

اداکارہ نے شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے پارلیمنٹ ممبران کو جوکروں اور جانوروں سے بدتر قرار دیا۔

مزید خبریں :