Time 17 جون ، 2021
دنیا

کیلیفورنیا کی ڈیتھ ویلی میں رواں سال گرمی کا نیا ریکارڈ بن گیا

ڈیتھ ویلی میں پارہ 54 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھوگیا،امریکا کے مغربی اور جنوب مغربی حصوں میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے— فوٹو: فائل

امریکی ریاست کیلیفورنیا کی ڈیتھ ویلی میں رواں سال گرمی کا نیا ریکارڈ بن گیا۔

ڈیتھ ویلی میں پارہ 54  ڈگری سینٹی گریڈ کو چھوگیا،امریکا کے مغربی اور جنوب مغربی حصوں میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے۔

خیال رہے کہ 17 اگست 2020 کو امریکی ریاست کیلیفورنیا میں واقع ڈیتھ ویلی میں 130 فارن ہائیٹ (54.4 ڈگری سینٹی گریڈ) درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا تھا جو 1913 کے بعد امریکا کا گرم ترین دن تھا۔

جنوبی کیلیفورنیا میں واقع ڈیتھ ویلی دنیا کا گرم ترین اور خشک علاقہ ہے جہاں شدید گرمی پڑتی ہے۔

امریکی ادارے کے مطابق کرہ ارض پر گرم ترین دن 1931 میں ڈیتھ ویلی میں ہی ریکارڈ کیا گیا تھا جس کا درجہ حرارت 134 فارن ہائیٹ (56.6) ڈگری تھا تاہم ماہرین نے اس پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔

مزید خبریں :