ٹیکنو موبائل کا 48 میگا پکسل والا الٹرا کلیئر سیلفی کیمرہ اسمارٹ فون متعارف

رواں سال بھی ٹیکنو نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے Camon 17 سیریز کے دو اسمارٹ فونز متعارف کروائے ہیں— فوٹو: ٹیکنو موبائل

ٹیکنو موبائل (TECNO) پاکستان میں ایک قابل اعتماد اسمارٹ فون برانڈ کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے اور تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔

رواں سال بھی ٹیکنو نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے Camon 17 سیریز کے دو اسمارٹ فونز متعارف کروائے ہیں۔

Camon سیریز ٹیکنو کے فلیگ شپ اسمارٹ فونز ہیں اور ہر سریز کی طرح Camon 17 سیریز میں بھی مزید نئے فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔

— فوٹو: ٹیکنو پاکستان

پاکستانی موبائل مارکیٹ میں ٹیکنو موبائل نے Camon 17 سیریز کے ساتھ ہائی اینڈ مارکیٹ میں بھی اپنی جگہ بنا لی ہے۔ 

Camon 17 Pro ایکسپرٹ لیول فوٹوگرافی کیلئے 48MP کے الٹرا کلیئر سیلفی کیمر ہ کے ساتھ ساتھ جدید فیچرز سے بھی لیس ہے۔

اس اسمارٹ فون میں موجود TAIVOS ٹیکنالوجی کیمر ہ کو اور بھی مؤثر بناتی ہے۔ Camon 17 Proکا سپر نائٹ پورٹریٹ فیچر سیلفی کیمرے سے اب صارفین کم روشنی میں بھی واضح اور اعلیٰ کوالٹی کی تصویر بنا سکیں گے۔

— فوٹو: ٹیکنو پاکستان

اس کے ساتھ ساتھ 4K اے آئی ویڈیو فیچر ہائی ریزولوشن پر ویڈیو بنانے میں مدد فراہم کرے گا۔

سیلفی کیمرہ فیچرز کے ساتھ یہ فون 64 میگا پکسل کواڈ کیمرا سے بھی لیس ہے جن میں 64 میگا پکسل کا مین لینز، 8 میگا پکسل کا وائیڈ اینگل لینز، 2 میگا پکسل کا بوکے لینز اور 2 میگا پکسل کا مونو کیمرا لینز شامل ہے۔

ان تمام کیمروں کا 48 میگا پکسل کے کلیئرسٹ سیلفی کیمرہ کے ساتھ امتزاج آپ کو ماہرانہ طرز پر فوٹو گرافی کا تجربہ فراہم کرتا ہے۔

اعلیٰ معیار کے کیمرہ اور جدید فیچرز کے ساتھ Camon 17 Pro میں Helio G95 گیمنگ پروسیسر، 90Hz ریفریش ریٹ، ہائپر انجن 2.0، 5000mAh بیٹری اور 25W کا فاسٹ چارجنگ سسٹم بھی شامل ہے۔ 

یہ سب خصوصیات فوٹوگرافی کے ساتھ اس اسمارٹ فون کو گیمنگ پاور ہاؤس بنا دیتی ہیں۔ تو اب آپ کس کا انتظار کر رہے ہیں؟ ابھی Camon 17 Proصرف 31999 روپے میں حاصل کریں۔

مزید خبریں :