دنیا
Time 18 جون ، 2021

روس میں بھی کورونا کی بھارتی قسم پھیلنے لگی

روس میں ایک بار پھر کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا۔

روسی میڈیا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران روس میں 17 ہزار سے زائد کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 52 لاکھ 81 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 453 افراد کورونا سے ہلاک ہوئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق جمعے کو دارالحکومت ماسکو میں 9 ہزار 56 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے اور یہ اب تک کی مصدقہ کیسز کی ایک دن میں ریکارڈ تعداد ہے جبکہ ماسکو کے میئر کا کہنا ہے کہ ماسکو میں 90 فیصد کورونا کی بھارتی قسم کے کیسز سامنے آئے ہیں۔

کیسز میں اضافے پر ماسکو میں کورونا پابندیوں میں 29 جون تک توسیع کردی گئی ہے جبکہ رات کو کیفے اور ریسٹورنٹ بند ہوں گے اور ایک ہزار سے زائد افراد کی تقریب نہیں ہوسکے گی۔

دوسری جانب بھارت میں کورونا کے کیسز میں کمی آنے لگی  اور چار لاکھ یومیہ سے 62 ہزار پر آگئے۔ اُدھر کورونا کی بھارتی قسم آسٹریلیا کی ریاست ساؤتھ ویلز پہنچ گئی۔ 

مزید خبریں :