Time 19 جون ، 2021
سائنس و ٹیکنالوجی

گوگل میٹ کے 'ہینڈ ریزنگ' فیچر میں اب کیا نیا ہوگا؟

فوٹو فائل
فوٹو فائل

گوگل نے گزشتہ برس نومبر میں اپنی ویڈیو کانفرنسنگ سروس میٹ پر صارفین کیلئے ہینڈ ریزنگ فیچر متعارف کروایا تھا جس نے بزنس میٹنگ، کانفرنس اور آن لائن کلاسسز میں صارفین کو مدد فراہم کی۔

اس فیچر کے تحت آپ کو گوگل میٹ کے آپشنز میں ہینڈ ریز کا بٹن دکھائی دیتا ہے، اگر سوال کرنا ہو یا کسی بھی بات کا جواب دینا ہو تو ہینڈ ریز کے آپشن کو سلیکٹ کر کے آپ بول سکتے ہیں، اس سے آپ کی آواز باقی تمام لوگ سنتے ہیں۔

فوٹو فائل
فوٹو فائل

تاہم بات ختم کرنے کے بعد آپ کو ازخود ہینڈ ڈاؤن کا آپشن منتخب کرنا ہوتا ہے تاکہ لوگ سمجھ سکیں کہ آپ کی بات مکمل ہوگئی ہے۔

گوگل میٹ کی نئی اپ ڈیٹ کے مطابق صارفین کو اب ہینڈ ڈاؤن نہیں کرنا پڑے گا۔ ہینڈ ریز کے آپشن کے انتخاب کے بعد میٹنگ میں موجود دیگر افراد کو آڈیو نوٹیفکیشن موصول ہوگا، اس کے بعد جب آپ کی بات ختم ہوجائے گی تو خود بخود ہینڈ ڈاؤن ہوجائے گا۔

فوٹو فائل
فوٹو فائل

دوسری جانب ہینڈ ریزنگ کے آئیکن اور اینیمیشن میں مزید بہتری کی گئی ہے جس کے بعد صارفین اسے واضح طور پر دیکھ سکیں گے۔

مزید خبریں :