Time 19 جون ، 2021
پاکستان

مستونگ میں اسکول وین پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، 4 خواتین اساتذہ زخمی

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں اسکول وین پر نامعلوم افراد کی فائرنگ میں 4 خواتین اساتذہ زخمی ہوگئیں  جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کے مطابق مستونگ کے علاقے پڑنگ آباد میں خواتین اساتذہ کی اسکول وین پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں فائرنگ سے 4 خواتین اساتذہ زخمی ہوگئیں جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔

پولیس نے بتایا کہ اسکول وین پر فائرنگ اس وقت کی گئی جب اساتذہ دشت بابا اسکول میں ڈیوٹی کے بعد واپس آرہی تھیں۔

پولیس کے مطابق زخمی خواتین اساتذہ کو نواب غوث بخش رئیسانی میموریل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو اساتذہ کی حالت تشو یشنا ک ہے۔

واقعے کے بعد لیویز حکام نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علا قے کی ناکہ بندی کردی ہے۔

مزید خبریں :