دنیا
Time 20 جون ، 2021

سعودی فضائیہ نے حوثی باغیوں کے 7 ڈرونز تباہ کر دیے

فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا
فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا

سعودی عرب نے حوثی باغیوں کے 7 ڈرونز تباہ کر دیے۔

  ترجمان سعودی فوجی اتحاد کے مطابق حوثیوں نے سعودی عرب کے جنوبی علاقے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔

 تاہم اس سے قبل حوثی فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری ٹوئٹر  بیان میں کہا گیا تھا کہ  ایک ڈرون سعودی شہر  خمیس مشائت پر فائر کیا گیا۔

عرب میڈیا   کے مطابق اتحادی افواج کا کہنا ہے کہ  حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی شہر خمیس مشائت پر 2 ڈرون فائر کیے گئے جبکہ 8 ڈرونز  سعودی عرب کے جنوبی علاقے کی جانب داغے گئے  جن میں سے ایک کا نشانہ شہر نجران تھا تاہم سعودی فضائیہ کی جانب سے ان  تمام ڈرونز کو  روک لیا گیا۔

مزید خبریں :