Time 21 جون ، 2021
پاکستان

نسلہ ٹاور کے بلڈر کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی اپیل دائر کرنے کا اعلان

فوٹوفائل
فوٹوفائل

کراچی کی شاہراہ فیصل پر واقع نسلہ ٹاور کے بلڈر ابوبکر نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی اپیل دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں سپریم کورٹ کے نسلہ ٹاور گرانے کے فیصلے پر  گفتگو کرتے ہوئے ابو بکر کا کہنا تھا کہ ان کے پاس ٹاور سے متعلق تمام دستاویزات موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  سب اجازت نامے اور اضافی زمین کی فیس دینے کے بعد ماسٹر پلان ڈیپارٹمنٹ اور کے ایم سی نے اجازت دی، تمام اجازت ناموں کے بعد نسلہ ٹاور بنا ہے۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے شاہراہ فیصل پر واقع نسلہ ٹاور کو گرانے کا حکم دیا ہے۔

دوسری جانب اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے  وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ  شاہراہ فیصل پر واقع نسلہ ٹاور کی منظوری سندھ حکومت نے نہیں دی بلکہ کے ایم سی نے دی۔

مزید خبریں :