Geo News
Geo News

Time 21 جون ، 2021
پاکستان

حیدرآباد: مسلح افراد قربانی کے درجنوں جانور چھین کر فرار

فائل فوٹو

حیدرآباد میں ملزمان اسلحے کے زور پر قربانی کے جانور لے کر فرار ہوگئے۔

حیدرآباد میں ہوسڑی کے علاقے میں ملزمان اسلحے کے زور پر قربانی کے درجنوں جانور لے کر فرار ہو گئے۔ 

پولیس کا دعویٰ ہے کہ تین ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور 11 بکرے برآمد کر لیے  جب کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔